پاکستانی سفیر طاہر اندرابی کی اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش

پاکستانی سفیر طاہر اندرابی کی اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش

جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب طاہر اندرابی نے اقوام متحدہ کے دفتر جنیوا کے ڈائریکٹر جنرل کو سفارتی اسناد پیش کردیں۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر طاہر اندرابی نے عالمی امن و سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

طاہر اندرابی نے پاکستان، انسانی حقوق اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے عالمی شراکت داروں سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پاکستانی سفیر نے جنیوا میں اقوام متحدہ اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، ،علاقائی صورتحال اور خطے سے متعلق امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ علاقائی فور (R4) کے وزرائے خارجہ کے پلیٹ فارم سمیت مختلف ذرائع سے علاقائی معاملات پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles