ماہ نور صفدر دلہن بن گئیں، نکاح کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں

ماہ نور صفدر دلہن بن گئیں، نکاح کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بیٹی ماہ نور صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، ان کے نکاح کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر زیر بحث آگئیں۔

ماہ نور صفدر سابق وزیراعظم نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز شریف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کی تھی، جس کے بعد ان کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی وڈ میں انٹری دینے کو تیار

ماہ نور صفدر کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بھی ماضی میں سوالات کیے گئے تھے۔ برطانیہ میں ایک صحافی نے مریم نواز سے پوچھا تھا کہ کیا ان کی بیٹی سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں مریم نواز نے بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے اچھے نصیب کے لیے دعا کریں۔

اب ماہ نور صفدر کا نکاح صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار کے ساتھ ہوگیا ہے۔ نکاح کے موقع پر ماہ نور صفدر نے ہلکے اور نفیس رنگوں پر مشتمل خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔ ان کے لباس میں ڈل گولڈ، فیروزی، ٹی پنک اور سلور رنگوں کی کڑھائی نمایاں تھی۔

ماہ نور نے اپنے خاص دن کے لیے معروف ڈیزائنر ندا ازور کا تیار کردہ لباس منتخب کیا، جبکہ ان کا میک اپ میک اپ اسٹوڈیوز بائے سحرش سے کیا گیا۔ ہلکے آئیوری اور پنک ٹونز پر مشتمل میک اپ، خوبصورت ڈائمنڈ جیولری اور سادہ ہیئر اسٹائل نے ان کی شخصیت کو مزید نمایاں کیا۔

نکاح کی تقریب کی سامنے آنے والی تصاویر میں ماہ نور صفدر کو نیم کھلے بالوں اور نفیس انداز میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کی عروسی تیاری کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles