جرمنی کے ٹاپ سیڈ الیگزینڈر زیورِف نے امریکی کھلاڑی بین شیلٹن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق زیورِف نے فائنل میں شیلٹن کو 3-6، 6-7، 7-5، 2-6 سے شکست دے کر 6 سال قبل ضائع ہونے والے موقع کا ازالہ کر دیا۔
زیورِف کے لیے یہ کامیابی اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ 2020 کے یو ایس اوپن فائنل میں وہ آسٹریا کے ڈومینک تھیم کے خلاف 2 سیٹس کی برتری حاصل کرنے کے باوجود ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے تھے۔
جیت کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیورِف کا کہنا تھا کہ خدا نے ان کی محنت، مشکلات اور تکالیف کو دیکھا اور 2026 میں انہیں گزشتہ تمام برسوں کی محنت کا صلہ ملا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ تقریباً تمام شائقین شیلٹن کی حمایت کر رہے تھے، تاہم انہوں نے امریکی تماشائیوں کے منصفانہ رویے کو سراہا۔
HE DIDN’T REALIZE HE’D WON 🏆
Alexander Zverev exorcises his 2020 demons and defeats Shelton 6-3, 7-6, 5-7, 6-2 to win his first US Open title! pic.twitter.com/f0Cnl2xvgI
— US Open Tennis (@usopen) September 13, 2026




