واٹس ایپ بزنس میں بڑا اپ ڈیٹ، اے آئی کئی کام خود انجام دے گا

واٹس ایپ بزنس میں بڑا اپ ڈیٹ، اے آئی کئی کام خود انجام دے گا

میٹا نے کاروباری اداروں کے لیے واٹس ایپ بزنس میسجنگ کو اے آئی کے ذریعے سیٹ اپ اور مینیج کرنے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے نظام کے تحت کاروبار کو ڈیکس کرسر،کلاوڈ  یا چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی کوڈنگ ایجنٹس کو واٹس ایپ  بزنس پلیٹ فارم سے منسلک کرکے مختلف کام مکمل کرا سکیں گے۔ اس سہولت کے لیے میٹا نےواٹس ایپ بزنس ٹولز ایم سی پی کے نام سے نیا ماڈل کونٹکس پروٹوکول  سرور متعارف کرایا ہے۔

اے آئی خود واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ بنائے گا

میٹا کے مطابق اس سے پہلے واٹس ایپ بزنس میسجنگ سیٹ اپ کرنے کے لیے ڈویلپرز کو مختلف ٹولز کے درمیان جانا پڑتا تھا، جن میں اے پی آئی ،میٹا بزنس منیجر ، ڈولپر کنسول،  ریفرنس اور کوڈ ایڈیٹر شامل تھے۔ اب کاروباری ادارے اپنے پسندیدہ اے آئی ایجنٹ کو سادہ زبان میں بتا سکیں گے کہ انہیں کیا سیٹ اپ کرنا ہے اور اے آئی ایجنٹ اس عمل کے کئی مراحل خود مکمل کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی کمپنیوں کو لگام دینے کا مطالبہ، اقوام متحدہ کا بڑا بیان

اے آئی ایجنٹ کمپنی کاواٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ فون نمبر شامل اور تصدیق کرسکے گا، جبکہ کلاوڈ اے پی آئی تک رسائی کے لیے اکاؤنٹ رجسٹر کرنے میں بھی مدد دے گا۔ یہ نظام کاروباری ادارے کی سروس کی شرائط اور دیگر ضروری سیٹنگز کو بھی چیک کرسکے گا تاکہ واٹس ایپ میسجنگ سروس شروع کرنے کے لیے اکاؤنٹ تیار کیا جاسکے۔

اے آئی میسجنگ ٹیمپلیٹس بھی تیار کرے گا

نیا نظام صرف اکاؤنٹ سیٹ اپ تک محدود نہیں ہوگا۔ کاروبار اے آئی ایجنٹ کو مطلوبہ میسجنگ ٹیمپلیٹ کی تفصیل بتا کر اسے تیار بھی کروا سکیں گے۔ اے آئی موجودہ ٹیمپلیٹس میں تبدیلی کرنے، پیغامات اور ویب ہکس ٹیسٹ کرنے کے علاوہ ممکنہ تکنیکی مسائل کی نشاندہی میں بھی مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی اور سپر کمپیوٹرز کے لیے بڑی پیش رفت، چین کا نیا تجربہ کا میاب

یہ مسائل ٹرم آف سروسز، ادائیگی کے طریقے اور بزنس وریفیکشن سے متعلق ہوسکتے ہیں۔ میٹا کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے بعد کاروباری اداروں کو واٹس ایپ بزنس کے متعدد انتظامی کاموں کے لیے مختلف ڈویلپر ٹولز میں بار بار جانے کی ضرورت کم ہوجائے گی اور وہ عام زبان میں ہدایات دے کر کئی کام مکمل کرا سکیں گے۔

میٹا پہلے ہی اپنے دیگر پلیٹ فارمز اور سروسز کے لیے ایم سی پی ٹولز استعمال کررہا ہے، جن کے ذریعےاے پی آئی اینڈ پوائنٹز  تلاش کرنے، دستاویزات دیکھنے، تکنیکی مسائل حل کرنے، اشتہارات مینیج کرنے اور ایپ کی سیٹنگز مانیٹر کرنے جیسے کام کیے جاسکتے ہیں۔

editor

Related Articles