سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے بی ایل اے کے پالتو حرام خور بھارتی ایجنٹ میر یار بلوچ کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا، مذکورہ اکاؤنٹ سے پاکستان اور ریاستی اداروں، بالخصوص پاک فوج کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت معلومات شیئر کی جاتی تھیں۔
پاکستان دشمن بیانیے، فیک نیوز اور بلوچ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سازشیں پھیلانے والی ایک اور کہانی تمام ہوئی ، ملک دشمن اکاؤنٹ میر یار بلوچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) نے قواعد و ضوابط کی شدید خلاف ورزی، پرتشدد مواد پھیلانے پر معطل کر دیا ہے۔
میر یار بلوچ کے ایکس اکاؤنٹ سے مسلسل ایسا مواد شیئر کیا جا رہا تھا جس میں پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف زہر اگلا جاتا تھا ، اکاؤنٹ کے ذریعے جھوٹی معلومات پھیلانے کا سلسلہ بھی جاری تھا، جس کے بعد ایکس انتظامیہ نے اکاؤنٹ معطل کردیا ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے میر یار بلوچ کے اکاؤنٹ کی بندش اس وقت سامنے آئی ہے جب مذکورہ اکاؤنٹ پر پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹا اور من گھڑت مواد شیئر کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
اس سے قبل بھی بی ایل اے کے اس حرام خورکی جانب سے پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف بکواس کرنے پر اس کا اکاونٹ معطل کیا جاچکا ہے مگر یہ اداروں اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے سے باز نہیں آیا۔