پرتگال کا معروف کلب ایف سی پورٹو پاکستان آگیا، سیالکوٹ میں فٹ بال اکیڈمی قائم

پرتگال کا معروف کلب ایف سی پورٹو پاکستان آگیا، سیالکوٹ میں فٹ بال اکیڈمی قائم

پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پرتگال کے معروف فٹ بال کلب ایف سی پورٹو نے سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔

معاہدے کے تحت سیالکوٹ میں ڈریگن فورس بائی ایف سی پورٹو کے نام سے فٹ بال اکیڈمی قائم کی جائے گی، جہاں پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے میں ایف سی پورٹو اپنے یورپی تربیتی ماڈل اور تجربے کو پاکستان منتقل کرے گا۔ اکیڈمی میں نوجوان فٹ بالرز کی تکنیکی صلاحیتیں بہتر بنانے اور انہیں جدید انداز میں تربیت دینے پر توجہ دی جائے گی.

یہ بھی پڑھیں:ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد عالمی فٹبالر میسی کا یوٹرن

یہ اکیڈمی فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل فٹ بالز تیار کرنے والے ادارے فارورڈ اسپورٹس کی سرپرستی میں فعال ہوگی۔ ایف سی پورٹو کے عالمی تربیتی نیٹ ورک میں اس وقت ہزاروں نوجوان کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں، جبکہ سیالکوٹ میں نئی اکیڈمی کے قیام کے بعد اس نیٹ ورک سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرجائے گی۔

سیالکوٹ میں ایف سی پورٹو کی اکیڈمی کا قیام پاکستان میں فٹ بال کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی تربیت حاصل کرنے کا ایک نیا موقع فراہم کرے گا۔ اس شراکت داری کو پاکستان اور پرتگال کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی جانب بھی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

editor

Related Articles