36 کروڑ روپے کا ٹوائلٹ پیپر، 22 کیرٹ سونے سے بنا رول دنیا بھر میں مشہور

36 کروڑ روپے کا ٹوائلٹ پیپر، 22 کیرٹ سونے سے بنا رول دنیا بھر میں مشہور

دنیا میں لگژری اشیا کی قیمتیں اکثر حیران کردیتی ہیں، لیکن آسٹریلیا کی کمپنی دی ٹوائلٹ پیپر مین کی جانب سے تیار کیا گیا ایک ٹوائلٹ پیپر رول اپنی قیمت کی وجہ سے خاصی توجہ حاصل کرچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خصوصی ٹوائلٹ پیپر کے ایک رول کی قیمت تقریباً 13 لاکھ امریکی ڈالر ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 36 کروڑ روپے بنتی ہے۔ یہ عام ٹوائلٹ پیپر سے اس لیے مختلف ہے کہ اسے 22 کیرٹ سونے کے باریک ورق اور ذرات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ تین تہوں یعنی 3 پلائی پر مشتمل ہے۔

اس رول کی خاص بات صرف اس میں استعمال ہونے والا سونا نہیں بلکہ اس کی انتہائی غیر معمولی پیکجنگ اور ڈیلیوری بھی ہے۔ کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ خریدار کو یہ رول خصوصی سیکیورٹی انتظامات کے تحت پہنچایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس مہنگے ترین ٹوائلٹ پیپر کے ساتھ ایک قیمتی شیمپین کی بوتل بھی تحفے میں دینے کا ذکر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی ایسی چٹان جو ہر 30 سال بعد ’پتھر کے انڈے‘ دیتی ہے

کمپنی کے مطابق سونے سے تیار کیے گئے ان اجزا کو اس انداز میں شامل کیا گیا کہ مصنوعات کو استعمال کے لیے موزوں رکھا جاسکے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس پراڈکٹ کی خبر کئی سال قبل عالمی میڈیا میں سامنے آئی تھی اور اسے دنیا کے مہنگے ترین ٹوائلٹ پیپر کے طور پر رپورٹ کیا گیا تھا۔ اس لیے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی نئی پوسٹس کو تازہ لانچ سمجھنے کے بجائے اس کے پرانے پس منظر کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔

36 کروڑ روپے کے قریب قیمت والے ایک ٹوائلٹ پیپر رول کی خبر نے اس منفرد پراڈکٹ کو دنیا کی مہنگی اور عجیب و غریب لگژری اشیا کی فہرست میں شامل کردیا۔

editor

Related Articles