پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان،  نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں صرف ایک دن کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو معمولی ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور ڈیزل سے چلنے والے دیگر شعبوں کے اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں اور ملکی سطح پر دیگر متعلقہ عوامل کے تحت کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد شہریوں اور کاروباری حلقوں کی نظریں آئندہ قیمتوں کے تعین پر مرکوز ہیں۔

editor

Related Articles