اسلام آباد میں آرٹلری گنز کی تعیناتی کا دعویٰ جعلی ہے، سوشل میڈیا پر 2 ماہ پرانی ویڈیو شیئر کرکے گمراہ کن پروپیگنڈا

اسلام آباد میں آرٹلری گنز کی تعیناتی کا دعویٰ جعلی ہے، سوشل میڈیا پر  2 ماہ پرانی ویڈیو  شیئر کرکے گمراہ کن پروپیگنڈا

آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسلام آباد میں آرٹلری گنز کی مبینہ تعیناتی سے متعلق گردش کرنے والے دعوے کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

فیکٹ چیک کے مطابق ایک بھارتی پیڈ ایکس ہینڈل کی جانب سے آرٹلری گنز کی اسلام آباد میں تعیناتی سے متعلق غلط دعویٰ پھیلایا گیا۔ آزاد فیکٹ چیک  کے مطابق دعوے کے ساتھ شیئر کی جانے والی ویڈیو 2 ماہ پرانی ہے اور اس میں شہر سے باہر جانے والی معمول کی فوجی نقل و حرکت دکھائی گئی ہے۔

آزاد فیکٹ چیک  کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی نقل و حرکت کسی موجودہ واقعے سے منسلک نہیں بلکہ معمول کی یونٹ موومنٹ ہے۔ فیکٹ چیک میں واضح کیا گیا ہے کہ ویڈیو اسلام آباد میں آرٹلری گنز کی تعیناتی کی عکاسی نہیں کرتی۔

Azaad Fact check has identified spread of disinformation by Indian paid X handle making false claims of artillery guns being deployed in Islamabad.
This is fake news and propaganda.
The video is 2 months old and shows outbound movement from the city. Showing a routine unit… pic.twitter.com/dM3LPnRtEv

— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) September 17, 2026

Related Articles