پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور جمائما گولڈ اسمتھ کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر یہودی مذہبی روایات اور خاندانی نسب کے معاملے پر شدید نکتہ چینی کا تبادلہ ہوا ہے۔
خواجہ آصف کی جانب سے مادری نسبت کے مذہبی اصول بیان کرنے پر جمائما نے اسے اپنے بچوں کو نیچا دکھانے کی ناکام کوشش قرار دیا۔
خواجہ آصف کا ٹوئٹ اور مذہبی اصول کا بیان
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ مرکزی یہودی روایت کے مطابق یہودی شناخت ماں کی نسبت سے طے کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کرلی،دولہا کون ہے؟
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ اگر ماں یہودی ہو تو باپ کا مذہب کچھ بھی ہو، اولاد یہودی ہی تصور کی جاتی ہے۔
In mainstream Judaism, Jewish identity is passed through the mother — matrilineal descent. If your mother is Jewish, you are Jewish, regardless of your father’s religion. In the Jewish tradition, maternity is a biological certainty whereas paternity is a matter of chance. This…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2026
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ اصول اس دور میں قائم کیا گیا تھا جب ڈی این اے ٹیسٹنگ کی جدید سہولت موجود نہیں تھی، اسی لیے مادری نسبت کو حیاتیاتی طور پر یقینی اور پدری نسبت کو محض امکان قرار دیا گیا تھا۔
جمائما گولڈ اسمتھ کا جوابی وار
وزیر دفاع کے اس بیان پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے انتہائی چست اور دل چسپ انداز میں جواب دیا۔ جمائما نے لکھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف بالکل درست کہہ رہے ہیں کیونکہ یہودی برادری نے انہیں کبھی بھی یہودی تسلیم نہیں کیا۔
The Defence Minister is right. It’s why I have never been considered Jewish by the Jewish community. My mother was a Church of England Protestant. And by this logic, my father was not Jewish either. His mother was a French Catholic. As ever, in attempting to undermine my sons,…
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) September 18, 2026
اپنے خاندانی پس منظر کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ چرچ آف انگلینڈ سے وابستہ پروٹسٹنٹ عیسائی تھیں، جبکہ ان کے والد بھی یہودی نہیں تھیں اور ان کی دادی فرانسیسی کیتھولک عیسائی تھیں۔
جمائما نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع نے ان کے بچوں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں ’اون گول‘ کر دیا ہے جو ان کے اپنے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا ہے۔
وزیر دفاع کی وضاحت اور معذرت خواہانہ انداز
جمائما گولڈ اسمتھ کے تند و تیز ردِعمل کے بعد خواجہ آصف نے ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔
I just stated an interesting, rational religious principle and had no intent of targeting any individual or family. I have the utmost respect for all People of the Book — that is what Islam teaches me. If, in some quarters, the impression was taken that the tweet below was… https://t.co/3N3EY7Wldz
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2026


