لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں ایسا کیا ہوا کہ مسافر آپس میں لڑ پڑے

لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں ایسا کیا ہوا کہ مسافر آپس میں لڑ پڑے

لندن سے بنگلادیش جانے والی بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز کی پرواز میں دو مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران پرواز دونوں مسافروں کے درمیان کسی بات پر بحث شروع ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ ویڈیو میں دونوں افراد کو ایک دوسرے پر ہاتھ اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ لڑائی کے دوران ایک مسافر کی ٹی شرٹ بھی پھٹ گئی۔

واقعے کے باعث طیارے میں موجود دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مسافروں کے مطابق پرواز میں بچے اور بزرگ بھی موجود تھے، جس کے باعث صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا سے الگ ایک دنیا، رورائیما پہاڑ کے حیرت انگیز راز

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑائی کے بعد کیبن کریو اور دیگر مسافر فوری طور پر مداخلت کرتے ہیں اور دونوں افراد کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ’الدین عالم‘ نامی شخص نے شیئر کی، جو 16 ستمبر 2026 کو اسی پرواز میں سفر کر رہے تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود طیارے میں موجود تھے اور مسافروں کے درمیان اچانک ہونے والی لڑائی نے پرواز میں انتہائی پریشان کن صورتحال پیدا کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر موجود طیارے میں مسافروں کے لیے کسی خطرناک صورتحال سے دور جانا ممکن نہیں ہوتا، اس لیے اس طرح کا واقعہ ہر شخص کے لیے خوفناک ہوسکتا ہے۔ بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز کے جنرل منیجر پبلک ریلیشنز محبوب الدین احمد کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں مسافروں کے درمیان جھگڑا کس بات پر شروع ہوا تھا۔

editor

Related Articles