سلمان خان کی گاڑی کے نیچے مداح کا پاؤں آگیا، اداکار ڈرائیور پر برس پڑے

سلمان خان کی گاڑی کے نیچے مداح کا پاؤں آگیا، اداکار ڈرائیور پر برس پڑے

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں وہ مبینہ طور پر مداح کے پاؤں پر گاڑی چڑھنے کے واقعے کے بعد اپنے ڈرائیور سے ناراضی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے سیاست دان آشیش شیلار کی رہائش گاہ پہنچے تھے، جہاں اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں مداح جمع ہوگئے۔

سلمان خان کی روانگی کے وقت صورتحال مزید مشکل ہوگئی، کیونکہ مداحوں نے ان کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہجوم کو پیچھے ہٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:کامیابی کے باوجود سکون نہیں، ٹام کروز آج بھی کس خواب کے پیچھے ہیں

اسی دوران گاڑی کو ہجوم سے نکالنے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر ایک مداح کا پاؤں گاڑی کے نیچے آگیا۔ ویڈیو میں ایک شخص کو درد سے چیختے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے، جبکہ قریب موجود فوٹوگرافرز ڈرائیور سے گاڑی پیچھے کرنے کا کہتے ہیں۔

ویڈیو میں سلمان خان بھی بظاہر ڈرائیور سے ناراضی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم واقعے میں مداح کو کتنی چوٹ آئی، اس حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے اور صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

editor

Related Articles