صبا قمر کا ماضی کی محبت سے متعلق دلچسپ انکشاف

صبا قمر کا ماضی کی محبت سے متعلق دلچسپ انکشاف

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماضی میں انہیں ایک ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی۔

صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اداکارہ نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔

گفتگو کے دوران صبا قمر سے ان کی ماضی کی محبت کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ چند سال قبل انہیں ایک ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اداکار ان کے کسی ڈرامے کا ساتھی نہیں بلکہ ایک فلم میں ان کے ساتھ کام کرچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شہزادی ڈیانا کے بھائی کی کتاب نے شاہی خاندان میں نئی ہلچل مچادی

صبا قمر نے کہا کہ مذکورہ اداکار اب شادی شدہ ہیں، اسی لیے وہ ان کا نام ظاہر نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ نام بتا دیں تو ممکن ہے کہ اس اداکار کی اہلیہ ان کے لیے مشکل کھڑی کردیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے کا ذکر اپنی بھانجی سے بھی کیا تھا۔ بھانجی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس شخص کو بھول کر اپنی زندگی میں آگے بڑھیں کیونکہ دونوں کے درمیان تعلق فلم کی شوٹنگ کے دوران بنا تھا۔ صبا قمر نے بتایا کہ انہوں نے بھانجی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اسے کہا کہ ٹھیک ہے۔

صبا قمر کے اس انکشاف کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔صارفین کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام لے کر اندازے لگائے جارہے ہیں کہ صبا قمر نے کس ساتھی اداکار کی بات کی، تاہم اداکارہ نے خود اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔اس لیے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے یہ اندازے فی الحال محض قیاس آرائیاں ہیں۔

editor

Related Articles