بلوچستان: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

 بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجگور کے علاقوں اپھان کوہ اور پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی دشت میرانی میں کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے8دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ خیبرپختونخوا میں جاری مختلف کارروائیوں کے دوران 2 افسران سمیت  6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ۔

editor

Related Articles