جی میل میں نیا ’کاپی کوڈ‘ فیچر متعارف، لاگ اِن کا عمل آسان ہوگیا

جی میل میں نیا ’کاپی کوڈ‘ فیچر متعارف، لاگ اِن کا عمل آسان ہوگیا

جی میل نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد مختلف آن لائن اکاؤنٹس میں لاگ اِن ہونے کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جی میل میں ’کاپی کوڈ‘ نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر دستیاب ہوگا۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کو ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن، یعنی 2 ایف اے کے کوڈز استعمال کرنے میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :گوگل کروم کا نیا زبردست فیچر، ’پی ڈی ایف‘ فائلز کا براہِ راست ترجمہ

عام طور پر جب کسی آن لائن اکاؤنٹ کا تصدیقی کوڈ جی میل پر موصول ہوتا ہے تو صارف کو پہلے ای میل کھولنی پڑتی ہے، پھر کوڈ تلاش کرکے اسے کاپی کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد دوبارہ متعلقہ اکاؤنٹ پر جاکر کوڈ پیسٹ کیا جاتا ہے۔ نئے فیچر کے ذریعے یہ عمل کافی مختصر ہوجائے گا۔

نوٹیفکیشن سے ایک کلک پر کوڈ کاپی

’کاپی کوڈ‘ شارٹ کٹ کے ذریعے 2 ایف اے کوڈ براہ راست فون کے نوٹیفکیشن میں دکھائی دے گا۔ صارف نوٹیفکیشن سے صرف ایک کلک کے ذریعے کوڈ کاپی کرکے متعلقہ اکاؤنٹ میں پیسٹ کرسکے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیچر مختلف آن لائن سروسز کی جانب سے بھیجی جانے والی ویریفکیشن ای میلز کے ساتھ کام کرے گا۔فی الحال یہ سہولت صرف جی میل کی موبائل ایپ پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ ویب ورژن میں اسے شامل نہیں کیا گیا۔ نیا فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے جو روزانہ مختلف اکاؤنٹس میں 2 ایف اے کے ذریعے لاگ اِن کرتے ہیں۔

editor

Related Articles