ایران مشرق وسطیٰ میں بدمعاشی کرتا تھا اب ایسا نہیں کرسکتا،ڈونلڈ ٹرمپ

ایران مشرق وسطیٰ میں بدمعاشی کرتا تھا اب ایسا نہیں کرسکتا،ڈونلڈ ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے اور امریکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سب یہاں امن کی بات کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، جبکہ امریکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ آج امریکی سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں اور امریکہ کا مستقبل روشن ہے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکہ میں سیاحت کا شعبہ فروغ پا رہا ہے، جبکہ دنیا بھر سے سرمایہ کار امریکہ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے ایران سے متعلق کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں بدمعاشی کرتا تھا، لیکن اب ایسا نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ٹرمپ نے کہا کہ میں بڑا فیصلہ کرنے جارہا ہوں کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں ۔

یہ بھی پڑھیں :ایران جنگ کا بہت جلد خاتمہ ہونے جا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر اعلان

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرا ر دے دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے جنگ بندی کرا کر کروڑوں لوگوں کی جانیں  بچائیں ،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بہترین شخصیت ہیں  ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت اور پاکستان کی جنگ رکوائی ، اب مجھے امید ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران کے ساتھ  جنگ ختم ہوجائے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ مجھے دوبارہ فیصلہ کرنا ہے کہ ایران کو تباہ کروں یا نہیں ،میرے ذہن میں صرف ایک بات ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیا ر نہیں رکھ سکتا ،انہوں نے دہشتگردی کیخلاف قرار داد منظور کرنے پر سلامتی کونسل کا شکریہ ادا کیا ۔

editor

Related Articles