ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید 1800 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1544 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 30 روپے سستی ہونے کے بعد 7008 روپے کی سطح پر آگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا نیچے آنا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 4314 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے گھی اور کوکنگ آئل کی تین قیمتیں مقرر کر دیں،تفصیلات جاری


