پی اے ای سی فاؤنڈیشن نے چشمہ میں 5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبے کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیے

پی اے ای سی فاؤنڈیشن نے چشمہ میں 5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبے کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیے

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پانچویں ہائیڈرو پاور پلانٹ، فاؤنڈیشن ہائیڈل پاور پلانٹ یونٹ (ایف ایچ پی پی 5) کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

5 میگاواٹ کا یہ منصوبہ چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آؤٹ فال پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبہ فعال ہونے کے بعد قومی گرڈ کے لیے سالانہ تقریباً 30.66 ملین کلو واٹ آور صاف بجلی پیدا کرے گا۔

یہ منصوبہ سائٹ پر موجود پن بجلی کی استعداد سے استفادہ کرے گا، جس سے آبی وسائل کے مؤثر استعمال اور پائیدار بجلی کی پیداوار میں معاونت ملے گی۔

اس منصوبے سے بجلی کی پیداوار ستمبر 2029 تک شروع ہونے کی توقع ہے۔ معاہدے پرپاکستان اٹامک انرجی کمیشن ہیڈکوارٹرز میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن فاؤنڈیشن ، چائنا اوشن انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ، ننگبو واٹر کنزروینسی اینڈ ہائیڈرو پاور پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ کمپنی لمیٹڈ اور حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان مشترکہ منصوبے پر دستخط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور پی ایس او میں بڑا معاہدہ، ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے وسیع تر کردار کو مزید تقویت دے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس اس وقت قومی گرڈ کو مجموعی طور پر 3,530 میگاواٹ صاف، پائیدار اور کم لاگت بجلی فراہم کر رہے ہیں، جبکہ نیا ہائیڈرو پاور منصوبہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن فاؤنڈیشن کے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا اور 5 میگاواٹ صاف بجلی کا اضافہ کرے گا۔

Related Articles