وویک اوبرائے بھی کترینہ کیف کے وزن پر تنقید کے خلاف بول پڑے

وویک اوبرائے بھی کترینہ کیف کے وزن پر تنقید کے خلاف بول پڑے

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے اداکارہ کترینہ کیف کے بچے کی پیدائش کے بعد بڑھتے وزن پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو نامناسب قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران وویک اوبرائے نے کترینہ کیف کے وزن پر تبصرہ کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی زندگی میں مثبت کاموں پر توجہ دینی چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ تنقید ایک منفی عمل ہے، جبکہ زندگی میں کرنے کے لیے بہت سے مثبت کام موجود ہیں، اس لیے منفی چیزوں کے پیچھے نہیں پڑنا چاہیے۔وویک اوبرائے نے کہا کہ ماں بننے کے بعد وزن میں اضافہ ایک فطری عمل ہے اور جب کترینہ کیف دوبارہ فلموں میں واپسی کریں گی تو وہ خود کو فٹ کرلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل قریشی کے کم ہوتے وزن نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی

سلمان خان اور علی ظفر بھی کترینہ کیف کے دفاع میں سامنے آئے

کترینہ کیف کے وزن پر ہونے والی تنقید کے معاملے پر اس سے قبل سلمان خان بھی ردعمل دے چکے ہیں۔ سلمان خان نے اپنے رئیلیٹی شو ’بگ باس 20‘ کی حالیہ قسط میں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے جسم، حلیے اور ذاتی معاملات کا مذاق بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سلمان خان نے سوال اٹھایا تھا کہ جو لوگ خود اپنی ظاہری شکل و صورت سے مطمئن نہیں ہوتے، وہ دوسروں کے وزن اور حلیے پر تنقید کرنے کو اپنا حق کیسے سمجھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھی کترینہ کیف کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا۔

علی ظفر نے لوگوں پر زور دیا تھا کہ دوسروں کی زندگی اور جسم پر غیر ضروری تبصرے کرنے کے بجائے انہیں خوش رہنے دیا جائے۔ کترینہ کیف کے معاملے پر بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز شخصیات کے یہ بیانات ایک ہی بات کی طرف توجہ دلاتے ہیں کہ بچے کی پیدائش کے بعد جسم میں آنے والی قدرتی تبدیلیوں کو تنقید یا مذاق کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔

editor

Related Articles