گولف کھیلتا کوا، گیند ہول میں پہنچا کر حاضرین سے داد سمیٹ لی

گولف کھیلتا کوا، گیند ہول میں پہنچا کر حاضرین سے داد سمیٹ لی

کوا اپنی ذہانت کی وجہ سے مشہور ہے اور وقتاً فوقتاً اس کی حیران کن صلاحیتوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں، لیکن برطانیہ میں ایک کوے نے گولف کھیل کر سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گولف کورس میں کھلاڑی کی گیند ہول تک نہیں پہنچ پاتی، جس کے بعد ایک کوا میدان میں آجاتا ہے۔

کوا اپنی چونچ سے گولف کی گیند کو آہستہ آہستہ آگے سرکاتا ہے اور اسے ہول کے قریب لے جاتا ہے۔ اس کے بعد کوا گیند کو ہول میں ڈالنے میں کامیاب ہوجاتا ہے، جس پر وہاں موجود افراد اسے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور خوب داد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایکس چیٹ میں فون نمبر کے بغیر رابطے کا نیا فیچر متعارف

کوا اور گولف کی دلچسپ کہانی

کوے کی اس حرکت نے ایک بار پھر اس پرندے کی ذہانت کو اجاگر کردیا ہے۔ عام طور پر کوے کو مسائل حل کرنے، چیزیں یاد رکھنے اور مختلف طریقوں سے اپنے مقصد تک پہنچنے کی صلاحیت رکھنے والے ذہین پرندوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گولف میں گیند کو مقررہ تعداد سے کم شاٹس میں ہول میں ڈالنے کو ’برڈی‘ کہا جاتا ہے، اور اس ویڈیو میں کوا خود ہی گولف کی گیند کو ہول تک پہنچاتا نظر آیا۔ کوے کی اس دلچسپ حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کررہی ہے اور لوگ پرندے کی ذہانت پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

editor

Related Articles