ایکس چیٹ میں فون نمبر کے بغیر رابطے کا نیا فیچر متعارف

ایکس چیٹ میں فون نمبر کے بغیر رابطے کا نیا فیچر متعارف

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، سابق ٹوئٹر نے اپنی میسجنگ سروس ایکس چیٹ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین فون نمبر شیئر کیے بغیر ایک دوسرے سے رابطہ کرسکیں گے۔ نئے فیچر کو ’ایکس نمبر‘ کا نام دیا گیا ہے، جو ایکس چیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نجی کوڈ فراہم کرتا ہے۔

فالو کیے بغیر بھی میسج اور کال کی سہولت

ایکس کے مطابق صارف اپنا ایکس نمبر ایسے افراد کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے جنہیں وہ فالو نہیں کرتا۔دوسرا شخص اس کوڈ کو استعمال کرکے صارف کو فالو کیے بغیر ہی میسج بھیج سکے گا۔ یہ گفتگو عام میسج ریکوئسٹ کے بجائے براہ راست ان باکس میں پہنچے گی۔ صارفین اس ذریعے سے کال بھی کرسکیں گے، تاہم کال موصول ہونے کا انحصار متعلقہ صارف کی کال سیٹنگز پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون 20 پرو کے ڈیزائن سے متعلق بڑی لیک سامنے آگئی

ایکس نمبر فون نمبر نہیں

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ایکس نمبر دراصل فون نمبر نہیں ہے بلکہ ایک الگ نجی کوڈ ہے۔ یہ فیچر اختیاری ہے، یعنی صارف اپنی مرضی سے اسے فعال یا غیر فعال کرسکتا ہے۔

صارف ضرورت پڑنے پر اپنا ایکس نمبر ریفریش بھی کرسکتا ہے۔ ریفریش کرنے کے بعد نیا کوڈ جاری ہوگا اور پرانا کوڈ رکھنے والے افراد اس کے ذریعے دوبارہ رابطہ نہیں کرسکیں گے۔

ایکس نمبر کیسے استعمال کریں؟

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایکس چیٹ کھولیں، چیٹ پن درج کریں اور پھر ان باکس کے ڈراپ ڈاؤن مینیو میں موجود نمبر کے آپشن پر کلک کریں۔یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مددگار ہوسکتا ہے جو اپنا فون نمبر ظاہر کیے بغیر کسی دوسرے شخص سے براہ راست رابطہ رکھنا چاہتے ہیں۔

ایکس نے رواں سال اپریل میں اپنی ایکس چیٹ ایپ متعارف کرائی تھی، جسے کمپنی کی جانب سے دیگر مقبول میسجنگ پلیٹ فارمز کے متبادل کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

editor

Related Articles