ایپل نے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے ساتھ اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈیو بھی متعارف کرا دیا ہے۔ نئے فونز میں بہتر کیمرہ، طاقتور اے 20 پرو چپ، زیادہ بیٹری ٹائمنگ اور جدید مصنوعی ذہانت کے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس میں ایپل کی نئی اے 20 پرو چپ استعمال کی گئی ہے، جو 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے۔ایپل کے مطابق چپ میں نئے نیورل ایکسیلیریٹرز اور ڈوئل 16 کور نیورل انجن شامل ہیں، جو آن ڈیوائس اے آئی اور دیگر پیچیدہ کاموں کے لیے کارکردگی بہتر بناتے ہیں۔
آئی فون 18 پرو میں 6.3 انچ جبکہ آئی فون 18 پرو میکس میں 6.9 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔دونوں فونز میں 120 ہرٹز تک اڈاپٹو ریفریش ریٹ کے ساتھ پرو موشن ٹیکنالوجی موجود ہے۔ نئے ماڈلز میں ڈائنامک آئی لینڈ کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
نئے پرو ماڈلز میں 48 میگا پکسل فیوژن مین کیمرا دیا گیا ہے، جس میں پہلی مرتبہ ویری ایبل اپرچر شامل کیا گیا ہے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کیمرہ روشنی اور ڈیپتھ آف فیلڈ کے مطابق اپرچر کو ایڈجسٹ کرسکتا ہے، جبکہ صارفین کو کیمرہ سیٹنگز پر زیادہ کنٹرول بھی ملتا ہے۔پرو کیمرا سسٹم میں الٹرا وائیڈ اور ٹیلی فوٹو کیمرا بھی شامل ہیں۔
آئی فون 18 پرو میکس میں بیٹری ٹائمنگ کو خاص طور پر بہتر بنایا گیا ہے۔ایپل کے مطابق آئی فون 18 پرو میکس ای سم ماڈل میں 45 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک فراہم کرسکتا ہے، جو گزشتہ نسل کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ ہے۔ آئی فون 18 پرو میں یہ ٹائمنگ 36 گھنٹے تک ہے۔
آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس4 رنگوں میں دستیاب ہیں:سیاہ،سلو، گلیشیئر،برگنڈی
نئے پرو ماڈلز آئی او ایس 27 کے ساتھ آتے ہیں، جس میں ایپل انٹیلی جنس اور نئی سری اے آئی شامل ہے۔سری اے آئی صارف کے ذاتی سیاق و سباق کو سمجھنے، اسکرین پر موجود معلومات کے ساتھ کام کرنے اور مختلف کاموں میں مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون
ایپل نے پہلی مرتبہ فولڈ ہونے والا آئی فون ڈیو بھی متعارف کرا دیا ہے۔آئی فون ڈیو میں فولڈ ہونے والی 7.6 انچ اندرونی اسکرین اور 5.4 انچ بیرونی اسکرین دی گئی ہے۔ دونوں ڈسپلے 120 ہرٹز تک پرو موشن کو سپورٹ کرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ 3000 نٹس آؤٹ ڈور برائٹنس فراہم کرتے ہیں۔ فون میں ٹائٹینیم ڈیزائن، سیرامک شیلڈ 2 اور آئی پی 68 پانی اور گردوغبار سے تحفظ بھی دیا گیا ہے۔
فولڈ ایبل آئی فون میں بھی اے 20 پرو چپ
آئی فون ڈیو میں بھی اے 20 پرو چپ استعمال کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فولڈ ہونے والے ڈیزائن کے مطابق آئی او ایس 27 میں ملٹی ٹاسکنگ کے لیے اسپلٹ ویو سمیت کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ فون میں 48 میگا پکسل فیوژن مین کیمرا، الٹرا وائیڈ کیمرا اور 2 ایکس آپٹیکل کوالٹی ٹیلی فوٹو بھی موجود ہے۔
آئی فون ڈیو کی امریکی قیمت 1,999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور یہ 256 جی بی، 512 جی بی، 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوگا۔ ایپل کے مطابق آئی فون ڈیو کے پری آرڈرز 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ اس کی فروخت 23 اکتوبر 2026 سے شروع ہوگی۔
پاکستان میں اس کی حتمی قیمت اور دستیابی مقامی مارکیٹ، درآمدی اخراجات اور ٹیکسز کے باعث مختلف ہوسکتی ہے، اس لیے پاکستانی قیمت کے حتمی اعلان تک اندازے کو حتمی قیمت قرار دینا درست نہیں ہوگا۔