پاک افغان سرحد پر افغان جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک

پاک افغان سرحد پر افغان جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان کی جانب سے مبینہ جارحیت کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔

گلستان سیکٹر میں کارروائی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحد کے گلستان سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش کی گئی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے، جبکہ سرحدی علاقے میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

فائرنگ کا سلسلہ جاری

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے۔

سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو مکمل طور پر چوکس کردیا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کے لیے اضافی احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دراندازی کا جواب دینے کے لیے تیار

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی حدود میں ہونے والی ہر قسم کی دراندازی اور جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے سیکیورٹی فورسز ہمہ وقت تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے میں صورتحال کی نگرانی جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی پوزیشنز پر مکمل الرٹ برقرار رکھا ہوا ہے

editor

Related Articles