ہیرا پھیری اورویلکم کے معروف اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے

ہیرا پھیری اورویلکم کے معروف اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے

بالی وڈ کے معروف اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور طبیعت بگڑنے پر تقریباً دو ہفتے قبل انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران مشتاق خان کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی تھی۔ ان کے بیٹے نے بتایا کہ اسپتال میں داخل ہونے سے قبل وہ بالکل ٹھیک تھے اور معمول کے مطابق کام کررہے تھے۔ مشتاق خان اسپتال میں داخل ہونے سے قبل سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے کی پہلی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صبا فیصل ایک بار پھر خبروں میں، طلاق سے متعلق بیان پر تنقید

مشتاق خان نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران متعدد مقبول بالی وڈ فلموں میں معاون اور مزاحیہ کردار ادا کیے۔انہوں نے ویلکم، عاشقی، ہم ہیں راہی پیار کے، مجھ سے شادی کروگی، ہیرا پھیری اور جوڑی نمبر ون سمیت کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کیا۔

مشتاق خان نے اداکاری کے سفر کا آغاز 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم ’البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے؟‘ سے کیا تھا۔کئی دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے اور بالخصوص مزاحیہ و معاون کرداروں کے ذریعے بالی وڈ میں اپنی الگ پہچان بنائی۔مشتاق خان کے انتقال پر بالی وڈ سے وابستہ مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات اور فن کو یاد کیا۔

editor

Related Articles