جرمن آرم ریسلر لیونیڈاس ۔آرکونا کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے اپنی طاقت دکھانے کے بجائے ایک باپ کے لیے مقابلے کو یادگار بنا دیا
ویڈیو میں ایک عام شخص لیونیڈاس آرکونا کے ساتھ آرم ریسلنگ کرتے نظر آتا ہے، جبکہ اس کی ننھی بیٹی قریب کھڑی ہوکر پرجوش انداز میں اپنے والد کو دیکھ رہی ہوتی ہے۔
مقابلے کے دوران آرکونا نے بظاہر جان بوجھ کر اپنی طاقت کم کردی اور والد کو جیتنے کا موقع دے دیا۔ والد کی جیت پر ننھی بیٹی کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔مقابلہ جیتنے کے بعد خوشی سے سرشار والد نے اپنی بیٹی کو گلے لگا لیا، جبکہ موقع پر موجود افراد نے بھی اس خوبصورت لمحے پر خوب داد دی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کررہی ہے۔ کئی صارفین نے اس لمحے کو کھیل کے جذبے، خوشی اور انسانیت کی خوبصورت مثال قرار دیا۔بظاہر یہ صرف آرم ریسلنگ کا ایک مقابلہ تھا، لیکن چند لمحوں کی اس قربانی نے ایک باپ اور بیٹی کے لیے اسے ہمیشہ یاد رہنے والا لمحہ بنا دیا۔