والدین اور طلبہ کیلئے خوشخبری ، وزیرتعلیم پنجاب کا سکولز سے متعلق بڑا اعلان

والدین اور طلبہ کیلئے خوشخبری ، وزیرتعلیم پنجاب کا سکولز سے متعلق بڑا اعلان

پنجاب کے طلبہ اور والدین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے میں 6 نئے سکول آف ایمیننس اور 2 دانش سکول شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حلقے میں قائم سکول آف ایمیننس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سہولیات، انفراسٹرکچر اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر تعلیم نے نشتر پارک کے سکول آف ایمیننس کا دورہ کیا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات، جدید انفراسٹرکچر اور لیبارٹریز کا معائنہ کیا، اس موقع پر رانا سکندر حیات نے حلقے میں مزید 6 سکول آف ایمیننس اور 2 دانش سکول شروع کرنے کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت ٹیکس کے پیسے کا دانشمندی سے استعمال کر رہی ہے اور عوامی وسائل کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے، سکول آف ایمیننس کے قیام کے بعد نجی سکول بھی اس کے انفراسٹرکچر کو فالو کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سستی الیکٹرک بائیکس کا نیا دور، Inverex GO نے متعدد ماڈلز متعارف کرا دیے

ان کا کہنا تھا کہ کسی نجی ادارے کے پاس سکول آف ایمیننس جیسی لیبارٹریز اور انفراسٹرکچر موجود نہیں۔

رانا سکندر حیات نے امیر جماعت اسلامی کی جانب سے سکول آف ایمیننس پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ سکول آف ایمیننس طرز کا کوئی پراجیکٹ دکھایا جائے جو اس معیار کا حامل ہو۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سکول آف ایمیننس ہر بچے کا سول رائٹ تھا، جو حکومت فراہم کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر بنایا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles