78 سالہ دادی کا گیمنگ میں ایسا کارنامہ کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

78 سالہ دادی کا گیمنگ میں ایسا کارنامہ کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

عمر صرف ایک عدد ہے، اسکاٹ لینڈ کی 78 سالہ کیتھ بووی نے یہ بات گیمنگ کی دنیا میں اپنے منفرد کارنامے سے ثابت کردی۔

کیتھ بووی نے مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کی معمر ترین خاتون اسٹریمر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔ وہ گزشتہ تقریباً 9 برس سے آن لائن پلیٹ فارم ٹوئچ پر اپنے گیمنگ سیشنز لائیو اسٹریم کر رہی ہیں۔ وہ ٹوئچ پرگر گرمپی گرین 48 کے نام سے مشہور ہیں۔

پوتے کو کھیلتے دیکھا اور خود بھی گیمر بن گئیں

کیتھ بووی کے مطابق 2017 میں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے پوتے کو فورٹ نائٹ کھیلتے دیکھا تو اسی وقت اس گیم میں دلچسپی پیدا ہوگئی۔ انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 9 سال گزرنے کے باوجود وہ آج بھی فورٹ نائٹ کھیلتی ہیں اور انہیں یہ گیم پہلے کی طرح ہی پسند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی عمر نے کبھی ان کے گیمنگ کے شوق کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:جیل سے دولہا بن کر باہر آیا خطرناک گینگسٹر،شادی کیلئے12 گھنٹے کی آزادی

کئی گیمز آزمائیں، مگر فورٹ نائٹ ہی پسند آیا

کیتھ بووی نے بتایا کہ انہوں نے کئی دوسرے ویڈیو گیمز بھی کھیل کر دیکھے، لیکن فورٹ نائٹ جیسی دلچسپی انہیں کسی اور گیم میں محسوس نہیں ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ خود کو صرف گیمر کہلانے کے بجائے ’فورٹ نائٹر‘ کہنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

78 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ

کیتھ بووی نے یکم ستمبر کو اپنی 78ویں سالگرہ منائی اور اسی عمر میں گیمنگ کی دنیا میں اپنا نام گینیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کروا لیا۔ان کی گیمنگ کہانی کو گینیز ورلڈ ریکارڈز گیمرز ایڈیشن 2027 میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ کیتھ بووی کی کہانی اس بات کی دلچسپ مثال ہے کہ کسی شوق کو اپنانے کے لیے عمر کی کوئی مقررہ حد نہیں ہوتی۔

editor

Related Articles