ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ کے علاقے امان میلہ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے بعد شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق حملے میں کسٹمز، ایکسائز، پولیس، فوج اور دیگر محکموں کے اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید جبکہ 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہداء میں کسٹمز کے اے ایس آئی فرمان مروت، کسٹمز اہلکار اسامہ، ایکسائز اہلکار محمد مہران ولد محمد رفیق سکنہ ونڈہ مادات تحصیل پہاڑپور، کسٹمز اہلکار محمد بلال سکنہ کورائی ملز، کسٹمز اہلکار مستو خان ولد شیر علی شیرانی سکنہ منائی درازندہ، کسٹمز اہلکار فیصل عزیز ولد عزیز خان سکنہ درازندہ اور ایکسکیویٹر ڈرائیور خان گل ولد قدیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نامعلوم شخص بھی جاں بحق ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکان کی چھت گرنے سے امان میلہ درازندہ کی رہائشی گل ملانہ بی بی زوجہ روزی گل شیرانی بھی شہید ہوئیں، جبکہ گل ورینہ بی بی دختر جلال خان اور مکو بی بی زوجہ جلال خان بھی شہداء میں شامل ہیں۔
حملے میں زخمی ہونے والوں میں پاک فوج کے حوالدار حارث، سپاہی باسط، آرمی حوالدار عمران، امان میلہ پولیس چیک پوسٹ کے کانسٹیبل فیصل ولد عباس اور کانسٹیبل فضل ربیع شامل ہیں۔ آرمی حوالدار عمران کو مزید علاج کے لیے سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کیا گیا ہے۔
زخمیوں میں ایکسائز کانسٹیبل حزب اللہ ولد رحمت اللہ سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان، ایکسائز کانسٹیبل افتخار ولد وحید خان مروت سکنہ ٹانک، کانسٹیبل تاج ولی ولد نادر خان سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ ایس ڈبلیو ڈی کے ہیڈ واچر شاہ فیصل ولد غلام علی، کسٹمز اہلکار افاق ولد محمد زمان سکنہ گڑھی سدو زئی ڈیرہ اسماعیل خان، کسٹمز اہلکار محبوب ولد نور عجب خان سکنہ کرک اور کسٹمز اہلکار سید آفتاب شامل ہیں۔
دیگر زخمیوں میں وائلڈ لائف اہلکار محمد عمران ولد محمد عارف سکنہ خٹک، بنوں، انور ولد بنور خان مروت سکنہ لکی مروت، شہری محمد بلال، شہری محمد ایوب ولد قیوم نواز سکنہ سیال رامک ڈیرہ اسماعیل خان، مزدور مشرف ولد عمر خان سکنہ شیرانی درازندہ، شہری جلال خان ولد روزی خان سکنہ امان میلہ درازندہ اور نجیب اللہ ولد روزی خان شامل ہیں۔
حملے میں ڈرائیور عطاالرحمن ولد علی زمان سکنہ اعوان بنوں، مزدور برکت اللہ ولد حمداللہ سکنہ بلوچ کورائی، ڈرائیور امتیاز ولد احمد غلام سکنہ بنوں، کسٹمز اہلکار عصمت اللہ ولد محمد اسلم سکنہ شیخ کورائی، کسٹمز اہلکار سید محمد افاق ولد سید محمد نوید شاہ سکنہ سید کوہاٹ، شہری ناصر ولد محمود، شہری محمود ولد فضل دین سکنہ اچکزئی ونڈہ بلوچ ڈیرہ اسماعیل خان اور شہری محمد خان ولد انصار حسین سکنہ شیرانی درازندہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
درازندہ کے علاقے امان میلہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی اور امدادی اداروں نے جائے وقوعہ پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو مختلف طبی مراکز منتقل کیا، جبکہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔