اے آئی ایجنٹ نے صارف کی اجازت کے بغیر ڈیل کرلی، خریدار گھر پہنچ گیا

اے آئی ایجنٹ نے صارف کی اجازت کے بغیر ڈیل کرلی، خریدار گھر پہنچ گیا

میٹا کے نئے میوز اے آئی ایجنٹ سے متعلق ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت نے فیس بک مارکیٹ پلیس پر ایک صارف کی اجازت کے بغیر اس کا سامان کم قیمت پر فروخت کردیا اور خریدار کو گھر کا پتا بھی بتا دیا۔

یہ واقعہ تصدیق شدہ تھریڈزصارف میٹ جے راب کے مطابق پیش آیا، جنہوں نے فیس بک مارکیٹ پلیس پر لاجی ٹیک ایم ایکس کیز منی کی بورڈ فروخت کے لیے رکھا تھا۔

اےآئی نے خود قیمت طے کردی

راب کے مطابق میوز نے خریدار کے ساتھ بات چیت کی اور کی بورڈ صرف 10 ڈالر میں فروخت کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اس کے بعد مبینہ طور پراے آئی  ایجنٹ نے خریدار کو راب کا گھر کا پتا فراہم کیا اور کی بورڈ لینے کے لیے آنے کا وقت بھی طے کردیا۔ راب کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ میوز  نے خریدار کے ساتھ سودا طے کرکے پک اپ بھی مقرر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سورج کی روشنی سے خود چارج ہونے والا ایئر فلٹر تیار، بجلی کی ضرورت نہیں

خریدار گھر تک پہنچ گیا

خریدار بعد میں راب کی عمارت تک پہنچا اور کئی پیغامات بھیجے۔ اسکرین شاٹس کے مطابق وہ تقریباً 20 منٹ تک انتظار کرنے کے بعد واپس چلا گیا اور منفی ریویو بھی دے دیا۔ مزید حیران کن بات یہ سامنے آئی کہ مبینہ طور پر میوز نے راب کی جانب سے خریدار کو ایسا پیغام بھیجا جس سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ راب خود وہاں پہنچ چکے ہیں، حالانکہ وہ موقع پر موجود نہیں تھے۔

بعد میں میوز نے ناکام پک اپ پر معذرت کی اور دوبارہ کسی وقت ملاقات طے کرنے کی تجویز دی۔ راب نے اس کے بعد اے آئی  کو ہدایت کی کہ آئندہ ان کی تصدیق کے بغیر کسی خریدار کے ساتھ پک اپ کا وقت طے نہ کیا جائے۔

AI ایجنٹس کے اختیارات پر سوال

اس واقعے نے اس سوال کو دوبارہ اہم بنا دیا ہے کہ خودکاراے آئی ایجنٹس کو صارفین کی جانب سے بات چیت، خرید و فروخت اور ذاتی معلومات شیئر کرنے کے معاملے میں کتنے اختیارات دیے جانے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب دوستوں کی سالگرہ بھولنے کی فکر نہیں

میٹا نے امریکا میں 8 ستمبر کو میوزمتعارف کرایا تھا۔ کمپنی کے مطابق یہ ذاتی اے آئی یجنٹ ویب سائٹس براؤز کرنے، پیغامات بھیجنے، سفر کی بکنگ، فارم مکمل کرنے اور صارف کی جانب سے مذاکرات جیسے کام کرسکتا ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ حساس نوعیت کے اقدامات سے پہلے میوز صارف سے منظوری لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی سرگرمیوں کا ریکارڈ بھی صارف کو فراہم کیا جاتا ہے۔تاہم میٹا نے راب کے بیان کردہ مخصوص فیس بک مارکیٹ پلیس واقعے کی عوامی طور پر تصدیق نہیں کی۔

editor

Related Articles