گلاب، چیری بلاسمز اور کروڑوں روپے، ٹرمپ کی وکیل کی شاہانہ شادی

گلاب، چیری بلاسمز اور کروڑوں روپے، ٹرمپ کی وکیل کی شاہانہ شادی

امریکا کی سابق قائم مقام اٹارنی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق ذاتی وکیل الینا حبا اور ترک ارب پتی ترہان مِلدون شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں کی شادی کی شاندار تقریب نیویارک شہر کے علاقے مین ہٹن میں واقع معروف والڈورف آسٹوریا ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں تقریب کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے لیے بال روم کو بڑی تعداد میں گلابی اور سفید چیری بلاسمز اور سیکڑوں سرخ گلابوں سے سجایا گیا، جس نے تقریب کو شاہانہ انداز دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:2 ہزار سال پہلے جس شہر کو جلا دیا گیا، پیرس میں اب اس کے آثار مل گئ

شادی پر 10 لاکھ ڈالر خرچ ہونے کا تخمینہ

ایک معروف ایونٹ پلانر کے مطابق صرف بال روم کے کرائے، موسیقی اور پھولوں کی سجاوٹ پر ہی تقریباً 10 لاکھ ڈالر خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تاہم اس اندازے میں ہوٹل کے مہمان کمروں اور دیگر ممکنہ مقامات یا اضافی انتظامات کے اخراجات شامل نہیں ہیں، اس لیے شادی کے مجموعی اخراجات اس سے کہیں زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔

صرف 3 ماہ میں شادی کی تیاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق الینا حبا اور ترہان مِلدون نے اس شاہانہ شادی کی منصوبہ بندی تقریباً تین ماہ میں مکمل کی۔ اس مقصد کے لیے پام بیچ کے دو معروف ویڈنگ پلانرز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں تاکہ تقریب کے تمام انتظامات کو خصوصی انداز میں مکمل کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم بتانے آئیں، خود موسم کے نقشے میں غائب ہوگئیں

پلازا ہوٹل پہلی پسند تھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی خواہش تھی کہ ان کی شادی نیویارک کے مشہور پلازا ہوٹل میں ہو، تاہم وہاں مطلوبہ تاریخ پر جگہ دستیاب نہ ہونے کے باعث بالآخر والڈورف آسٹوریا ہوٹل کا انتخاب کیا گیا۔ شاہانہ سجاوٹ، مہنگے انتظامات اور نیویارک کے معروف ہوٹل میں تقریب کے باعث اس شادی کو امریکی اشرافیہ کی نمایاں تقریبات میں شمار کیا جارہا ہے۔

editor

Related Articles