سویڈن کوڑے کا خریدار بن گیا، کچرے سے بجلی بنانے کا حیران کن ماڈل

سویڈن کوڑے کا خریدار بن گیا، کچرے سے بجلی بنانے کا حیران کن ماڈل

دنیا بھر کے بڑے شہروں کو کچرے کے بڑھتے ہوئے مسئلے کا سامنا ہے، تاہم سویڈن نے اسی کچرے کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہوئے ایک مختلف راستہ اختیار کیا ہے۔

سویڈن میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے خصوصی پلانٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں کچرے کو جلانے سے حاصل ہونے والی توانائی کو بجلی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سویڈن میں مقامی سطح پر پیدا ہونے والا کچرا ان پلانٹس کی مکمل ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی نہیں، اس لیے ملک دوسرے ممالک سے بھی کچرا درآمد کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن ہر سال لاکھوں ٹن کچرے کو توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ان پلانٹس میں ایسے نظام بھی نصب ہیں جو کچرا جلانے کے عمل سے پیدا ہونے والی نقصان دہ گیسوں اور آلودگی کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیو جرسی : طوفان کے بعد سڑکوں پر شارک کی موجودگی سے شہری حیران، ویڈیو وائرل

کچرے سے پیدا ہونے والی یہ توانائی گھروں کو بجلی اور حرارت فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ سویڈن کا یہ ماڈل پاکستان جیسے ممالک کے لیے بھی ایک قابل غور مثال ہوسکتا ہے، جہاں کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں کچرے کے ڈھیر ایک مستقل شہری مسئلہ بن چکے ہیں۔

اگر پاکستان میں بھی جدید ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس قائم کیے جائیں تو کچرے کو صرف تلف کرنے کے بجائے اسے توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے شہری علاقوں میں کچرے کا دباؤ کم کرنے کے ساتھ بجلی کی پیداوار میں بھی مدد مل سکتی ہے۔تاہم ایسے منصوبوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی، مؤثر کچرا جمع کرنے کا نظام اور ماحولیاتی تحفظ کے سخت اقدامات ضروری ہوں گے۔

editor

Related Articles