پیٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا، ڈیزل سستا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا، ڈیزل سستا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 2 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 4 روز میں پیٹرول کتنا مہنگا ہوا ؟

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے باعث موٹر سائیکل، گاڑیوں اور دیگر نجی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے شہریوں کے سفری اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی سے ڈیزل استعمال کرنے والی گاڑیوں اور شعبوں کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے،نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

editor

Related Articles