ڈڈیال پولیس کی غیر قانونی شراب فیکٹری پر کارروائی، 2100 لیٹر شراب اور 1400 بوتلیں برآمد، مالک گرفتار،ڈڈیال پولیس نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2100 لیٹر شراب، مختلف برانڈز کی1400 بوتلیں اور شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان و فارمولے برآمد کر لیے۔
پولیس نے فیکٹری سیل کرکے مبینہ طور پر ملوث افراد کو گرفتار کر لیا، دورانِ تفتیش گرفتار افراد نے خواجہ مہران اور ان کے والد خواجہ ارشد کی پشت پناہی کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ یہ بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدن کسی احتجاجی سرگرمی کے لیے استعمال ہوتی رہی یا ذاتی مفاد کے لیے، شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔