بھارت میں گدھا نرس بن گیا؟ آن لائن سسٹم نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا

بھارت میں گدھا نرس بن گیا؟ آن لائن سسٹم نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا

مدھیہ پردیش میں آن لائن رجسٹریشن سسٹم کی جانچ کے دوران گدھے کی تصویر اور جعلی دستاویزات کے باوجود عارضی نرسنگ سرٹیفکیٹ جاری ہوگیا

طب کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی بات تو عام ہوچکی ہے، لیکن بھارت میں نرسنگ رجسٹریشن کے نظام سے متعلق ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ایک گدھے کے نام پر عارضی نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق این ایس یو آئی کے ریاستی نائب صدر روی پرمار نے مدھیہ پردیش نرسز رجسٹریشن کونسل کے آن لائن پورٹل اور دستاویزات کی جانچ کے نظام کو آزمانے کے لیے ایک تجربہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دو بار موت کی سزا پر عملدرآمد کی کوشش، خاتون پھر بھی زندہ بچ گئی

انہوں نے پورٹل پر امیدوار کی تصویر کے طور پر گدھے کی تصویر اپ لوڈ کی، جبکہ نرسنگ کی کسی حقیقی تعلیمی قابلیت کے بغیر جعلی دستاویزات بھی جمع کرائیں۔ مزید حیران کن بات یہ تھی کہ درخواست میں والد کے نام کی جگہ ڈونکی فادر’ Donkey Father‘ درج کیا گیا۔

اس کے باوجود مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد آن لائن سسٹم نے کسی مؤثر تصدیق کے بغیر اسی درخواست پر عارضی نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ واقعے کی تصاویر اور تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت میں نرسنگ کے تعلیمی اور رجسٹریشن نظام کی جانچ پڑتال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش نرسز رجسٹریشن کونسل نے اضافی تصدیقی اقدامات نافذ ہونے تک رجسٹریشن کا عمل عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

editor

Related Articles