بدامنی کا منصوبہ ناکام !ہر سال اسلام آباد کو یرغمال بنانے کا ڈرامہ نہیں چلے گا،اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام

بدامنی کا منصوبہ ناکام !ہر سال اسلام آباد کو یرغمال بنانے کا ڈرامہ نہیں چلے گا،اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی صورت بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 ملک احمد خان نے کہا ہے  کہ ہر سال اسلام آباد میں سیاسی جتھے آ کر امن و امان کو تباہ کرتے ہیں اور سڑکوں کو بلاک کر کے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی مارچ : اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع، کے پی حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں

انہوں نے واضح کیا کہ ایک ہی سیاسی جماعت مسلسل اس قسم کا غیر آئینی اور غیر قانونی طرزِ عمل اختیار کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کا الزام

ملک احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی منصوبوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اسلام آباد میں داخل ہو کر سپریم کورٹ اور اہم قومی اداروں پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں۔

ان کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا اور عدالتی نظام پر دباؤ بڑھانا ہے۔ تاہم حکومت اور انتظامیہ دارالحکومت کے امن کو قائم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور کسی بھی جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اور جاری مذاکرات

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جس سے دارالحکومت کی سیکیورٹی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :لانگ مارچ کی آڑ میں بنوں طرز کا حملہ؟ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کا خطرناک پلان بے نقاب کر دیا

ایک طرف پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب حکومتی خدشات کے پیشِ نظر دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کا عمل بھی جاری ہے۔

editor

Related Articles