جنوبی افریقا کے 20 سالہ نوجوان بیٹر لوہان ڈرے پریٹوریئس نے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔
انہوں نے یونیورس باس کرس گیل کا سالوں پرانا سب سے بڑے انفرادی اسکور کا عالمی ریکارڈ پاش پاش کر دیا۔
جنوبی افریقا کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ سی ایس اے چیلنج میں ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہوئے پریٹوریئس نے نائٹس کے خلاف صرف 79 گیندوں پر 188 رنز کی ناقابلِ شکست اور دھواں دار اننگز کھیلی۔
چھکوں اور چوکوں کی برسات
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اس برقی رفتار اوپنر نے اپنی یادگار اننگز کے دوران میدان کے ہر اطراف دلکش اور باؤنڈری پار شاٹس کھیلے۔
یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈکپ کے فارمیٹس میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دیدی
انہوں نے 15 چوکوں اور 13 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے حریف بولرز کی کی خوب دھلائی کر دی ۔
اگرچہ وہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی ڈبل سنچری بنانے سے محض 12 رنز دور رہ گئے لیکن ان کی اس اننگز نے 2013 میں آئی پی ایل کے دوران رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے کرس گیل کے بنائے گئے 175 رنز کے ناقابلِ تسخیر ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ٹیم کی تاریخی پیش قدمی
لوہان ڈرے پریٹوریئس کی اس غیر معمولی اور ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت ان کی ٹیم ٹائٹنز نے مقررہ اورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے ٹی 20 میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا


