پیٹرول کے بعد اب جیٹ فیول اور مٹی کا تیل بھی مہنگا

پیٹرول کے بعد اب جیٹ فیول اور مٹی کا تیل بھی مہنگا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ردوبدل کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 2 اکتوبر کو  اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 3 اکتوبر 2026 سے 5 اکتوبر 2026 تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا، ڈیزل سستا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اعلان

اوگرا کے اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے عالمی مارکیٹ کے نرخوں سمیت دیگر متعلقہ عوامل کا جائزہ لیا جاتا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سرمایہ کار ایران سے متعلق کشیدگی میں ممکنہ اضافے، خطے میں تیل کی رسد کی صورتحال میں بہتری اور عالمی سطح پر ڈیزل کی قلت دور کرنے کی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 29 سینٹ اضافے کے بعد 102.60 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : پلاسٹک کچرا اب سونا بن گیا، سستا پیٹرول بنانے کا انوکھا طریقہ سامنے آگیا

اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی 27 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 93.14 ڈالر ہوگئی۔

مارکیٹ میں سرمایہ کار مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی سطح پر تیل کی طلب و رسد سے متعلق پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles