2008 میں شروع ہونے والا شوق عالمی ریکارڈ تک جا پہنچا

2008 میں شروع ہونے والا شوق عالمی ریکارڈ تک جا پہنچا

ہنگری کے ایک شخص کا انرجی ڈرنکس جمع کرنے کا شوق اسے گینیز ورلڈ ریکارڈ تک لے گیا۔

گرگو بوربیلے نے مختلف برانڈز اور ذائقوں کے تقریباً 2 ہزار انرجی ڈرنک کینز جمع کرکے منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ گرگو کے مطابق اس شوق کا آغاز 2008 میں ایک شدید گرم دن سے ہوا، جب وہ ہاسٹل منتقل ہوئے تھے۔ گرمی سے بچنے کے لیے وہ قریب موجود ایک چھوٹی دکان پر ٹھنڈا اور کاربونیٹڈ مشروب لینے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پب جی کے ٹاسک نے نوجوان کو بینک ڈکیتی تک پہنچا دیا

دکان کے فریج میں موجود مشروبات میں انہیں ایک انرجی ڈرنک پسند آیا۔ انہوں نے پہلی بار اسے خریدا اور پیا تو ذائقہ اچھا لگا۔ اس کے بعد مختلف برانڈز اور ذائقوں کے انرجی ڈرنکس آزمانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وقت کے ساتھ یہ معمولی سا شوق باقاعدہ کلیکشن میں تبدیل ہوگیا اور گرگو مختلف اقسام کے انرجی ڈرنکس کے کین جمع کرنے لگے۔

ان کے مطابق 2008 میں انرجی ڈرنکس کی دنیا آج کے مقابلے میں کافی محدود تھی۔ اس وقت برانڈز اور ذائقوں کی تعداد کم تھی اور زیادہ تر مشروبات روایتی ٹوٹی فروٹی ذائقے میں دستیاب تھے، جن میں عام اور شوگر فری دونوں اقسام شامل تھیں۔ ایک گرم دوپہر کو ٹھنڈا مشروب خریدنے سے شروع ہونے والا یہ شوق بالآخر تقریباً 2 ہزار کین کے مجموعے اور گینیز ورلڈ ریکارڈ تک جا پہنچا۔

editor

Related Articles