پی ٹی آئی خود کو دہشتگردوں کی سہولت کار کے طور پر بے نقاب کر چکی ہے، فیصل کنڈی

پی ٹی آئی خود کو دہشتگردوں کی سہولت کار کے طور پر بے نقاب کر چکی ہے،  فیصل کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں دہشت گردی کا سہولت کار قرار دے دیا ہے۔  

 وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جس صوبے میں بے گناہ لوگوں کا خون بہہ رہا ہو، کیا وہاں کے عوام کی حفاظت اور امن و امان صوبائی حکومت کی ترجیح نہیں ہونی چاہیے؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بار بار کے سمجھوتوں اور اقدامات سے یہ سنگین سوالات جنم لیتے ہیں کہ کیا وہ خیبر پختونخوا میں ایسا ماحول فراہم کر رہی ہے جس میں دہشت گرد آزادانہ کارروائیاں کر سکیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ملکیت لینے اور اپنے عوام کی حفاظت کرنے کے بجائے صوبائی حکومت  سیکیورٹی کے وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے، جو کہ ایک انتہائی شرمناک اور کھلی بزدلی کا مظاہرہ ہے۔

اس سے قبل  وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات جاری کر تے ہوئے انکشاف کیا تھا  کہ خیبر پختونخوا حکومت ‘نیشنل ایکشن پلان’ اور سیکیورٹی معاملات کے تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  خیبر پختونخوا حکومت سیکیورٹی معاملات، انسدادِ دہشتگردی اور افغان پالیسی پر مبنی 72 گھنٹے کے تحریری معاہدے سے پی ٹی آئی عین آخری لمحات میں پیچھے ہٹ گئی۔
سوشل میڈیا ’ایکس ‘ پر جاری تفصیلات میں محسن نقوی نے واضح کیا کہ صوبہ اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور ایسے حساس موقع پر سیکیورٹی کے معاملات پر سیاست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا صوبے میں بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ایسے میں صوبائی حکومت کی پہلی ذمہ داری شہریوں کا تحفظ ہونی چاہیے لیکن  سیکیورٹی کے  وعدوں  سے پیچھے ہٹنا اور وفاق کے ساتھ مل کر حتمی آپریشنل حکمتِ عملی نہ بنانا یہ تاثر دیتا ہے کہ پارٹی کے سیاسی مفادات کو قومی سلامتی پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خدارا آنکھیں کھولیے ! پی ٹی آئی کے مارچ میں خطرناک اور مشکوک عناصر شامل ہوسکتے ، منیب فاروق کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کے پی میں حکومت قائم ہوئے عرصہ ہو چکا ہے، مگر صوبائی مسائل، خاص طور پر امن و امان، معاشی بحران اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے بجائے تمام تر توانائیاں صرف اسلام آباد کی طرف چڑھائی اور سیاسی محاذ آرائی پر صرف کی جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles