بجلی بحران نے شدت اختیار کرلی، 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع

بجلی بحران نے شدت اختیار کرلی،  3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع

ملک بھر میں بجلی کا بحران بڑھ گیا، جس کے باعث شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

پاکستان میں بجلی مارکیٹ کے واحد ڈسپیچر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد پاور پلانٹس سسٹم سے نکل گئے ہیں، جبکہ ہائیڈل بجلی کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی ہے۔ لیسکو میں بجلی کی طلب 4 ہزار میگاواٹ جبکہ رسد 3 ہزار میگاواٹ تک آگئی ہے۔

بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کے باعث شہروں اور دیہات میں 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے، جبکہ تمام ڈسکوز میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اچانک بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کے بعد ڈیزل کی بھی قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث بجلی کی کمی پوری نہیں ہوسکی۔

ملک میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ تک بجلی صارفین کیلئے سبسڈی ختم کرنے کی تجویز زیرِ غور

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث ریجن بھر میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 بجلی کے پولز اور دیگر تنصیبات کی منتقلی کے ساتھ نئے فلائی اوورز، انڈر پاسز، 11 کے وی فیڈرز کی تعمیر اور سڑکوں کی توسیع کے کاموں کے باعث مختلف علاقوں میں محدود دورانیے کے شٹ ڈاؤن ہوں گے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق 6 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک سروس روڈ، سوہان، ہائی وے، ضیاء مسجد اور اقبال ٹاؤن فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

راولپنڈی کینٹ سرکل میں کلیال، شاہ پور، اڈیالہ، خاصالہ، ہمیوں-I، ڈھوک نور، گلشن آباد، روز لین، اڈیالہ جیل، شیگاں، ڈیفنس روڈ، عسکری 14، PGHS اور سمر زار فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی،راولپنڈی سٹی سرکل میں فضائیہ فیڈر بھی اسی دورانیے میں متاثر ہوگا۔

اٹک سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پنڈ پریاں، ملٹی گارڈن B-17، کیبنٹ ڈویژن، سرائے خربوزہ، ویلی، سنگجانی، شاہ اللہ دتہ، گلشنِ صحت، پسوال، AWT-1 اور AWT-4 فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

جہلم سرکل میں وارڈ نمبر 08، حیات سیر روڈ، گوجر خان سٹی، سکیم-I، متوا، کنگر، کنٹوریلہ، مندرہ، نیو مندرہ، حمید جھنگی اور LTC فیڈرز پر بھی صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

7 اکتوبر 2026 کو راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک AFOSH فیڈر متاثر ہوگا،اٹک سرکل میں لالہ زار، حسین آباد اور کرنل شیر خان فیڈرز پر صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،چکوال سرکل میں مرید، القائم ملز، بھون، کریالہ اور KSM یونٹ 3 فیڈرز اور ملحقہ علاقوں میں بھی اسی دورانیے میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آئے گا۔

Related Articles