اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث ریجن بھر میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
بجلی کے پولز اور دیگر تنصیبات کی منتقلی کے ساتھ نئے فلائی اوورز، انڈر پاسز، 11 کے وی فیڈرز کی تعمیر اور سڑکوں کی توسیع کے کاموں کے باعث مختلف علاقوں میں محدود دورانیے کے شٹ ڈاؤن ہوں گے۔
6 اکتوبر کا شیڈول
آئیسکو ترجمان کے مطابق 6 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک سروس روڈ، سوہان، ہائی وے، ضیاء مسجد اور اقبال ٹاؤن فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
راولپنڈی کینٹ سرکل میں کلیال، شاہ پور، اڈیالہ، خاصالہ، ہمیوں-I، ڈھوک نور، گلشن آباد، روز لین، اڈیالہ جیل، شیگاں، ڈیفنس روڈ، عسکری 14، PGHS اور سمر زار فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی،راولپنڈی سٹی سرکل میں فضائیہ فیڈر بھی اسی دورانیے میں متاثر ہوگا۔
اٹک اور جہلم
اٹک سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پنڈ پریاں، ملٹی گارڈن B-17، کیبنٹ ڈویژن، سرائے خربوزہ، ویلی، سنگجانی، شاہ اللہ دتہ، گلشنِ صحت، پسوال، AWT-1 اور AWT-4 فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
جہلم سرکل میں وارڈ نمبر 08، حیات سیر روڈ، گوجر خان سٹی، سکیم-I، متوا، کنگر، کنٹوریلہ، مندرہ، نیو مندرہ، حمید جھنگی اور LTC فیڈرز پر بھی صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
7 اکتوبر کا شیڈول
7 اکتوبر 2026 کو راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک AFOSH فیڈر متاثر ہوگا،اٹک سرکل میں لالہ زار، حسین آباد اور کرنل شیر خان فیڈرز پر صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،چکوال سرکل میں مرید، القائم ملز، بھون، کریالہ اور KSM یونٹ 3 فیڈرز اور ملحقہ علاقوں میں بھی اسی دورانیے میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آئے گا۔
صارفین کیلئے اطلاع
آئیسکو کے مطابق عارضی شٹ ڈاؤن کا مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے، کمپنی نے صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی بندش کے شیڈول سے متعلق معلومات آئیسکو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہوتی ہیں،صارفین مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
