سیکیورٹی اداروں کا تتہ پانی میں بڑا آپریشن، عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 مسلح افراد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

سیکیورٹی اداروں کا تتہ پانی میں بڑا آپریشن، عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 مسلح افراد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بڑا آپریشن، سکیورٹی اداروں نے مبینہ طور پر JAAC سے منسلک گروپ کے 8 افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 5 اور 6 اکتوبر کی درمیانی شب خفیہ اطلاع ملی کہ تتہ پانی میں ایک مشتبہ گروپ موجود ہے۔ اطلاع ملنے پر کوٹلی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایاز بٹ سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران 4 ایس ایم جیز، ایک پستول، 600 ایس ایم جی راؤنڈز، 100 جی تھری راؤنڈز اور 2 دستی بم برآمد کیے گئے۔ پولیس نے 2 موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

بھاری اسلحے، سینکڑوں گولیوں اور دستی بموں کی برآمدگی نے اس گروپ کی سرگرمیوں کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف محاذ آرائی اور منفی بیانیے کے ساتھ ساتھ اگر کسی گروپ کے افراد کے قبضے سے اس نوعیت کا اسلحہ برآمد ہو تو معاملے کی مکمل تحقیقات ناگزیر ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بڑا ریلیف مل گیا

ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد علاقے میں بدامنی اور کسی بھی ممکنہ پرتشدد سرگرمی کی روک تھام اور قانون کی عملداری یقینی بنانا تھا۔ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور تفتیش کے دوران اسلحے کے ذرائع، مبینہ نیٹ ورک اور ان کے مقاصد سے متعلق مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے JAAC کے حوالے سے گردش کرنے والے بعض مبینہ بیانیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد کیے جانے والے الزامات کو بھی تحقیقات کے تناظر میں دیکھنے پر زور دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ محض دعووں اور سوشل میڈیا بیانیے کے بجائے اسلحے کی برآمدگی اور قانونی کارروائی جیسے حقائق کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔

تتہ پانی آپریشن میں ایس ایم جیز، سینکڑوں راؤنڈز اور دستی بموں کی برآمدگی کے بعد معاملہ محض سیاسی احتجاج یا نعرے بازی تک محدود نہیں رہتا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے یہ ایک سنجیدہ سکیورٹی معاملہ بن جاتا ہے۔

تاہم گرفتار افراد کے خلاف عائد الزامات کی حتمی حیثیت کا فیصلہ تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد ہوگا

Qaisar Mirza
editor

Related Articles