خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کو ہرقیمت روکنا ہو گا، خواہش ہے کہ صوبے میں ترقی ہو : وزیرِاعظم

خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کو ہرقیمت روکنا ہو گا، خواہش ہے کہ صوبے میں ترقی ہو : وزیرِاعظم

وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، ہماری خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ہے جس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہو گا، ہماری خواہش ہے کہ خیبر پختون خوا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

امیر مقام نے وزیرِ اعظم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق امور و پیش رفت پر بریفنگ دی ، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں گورنر راج ایک مجبوری بن چکی ہے، وفاقی وزیر امیر مقام

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، خیبر پختونخوا میں کسی بھی آئینی اقدام سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز جاری ہیں اور اب تک کئی کامیاب کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور خوارج کے دہشتگردوں کو جہنم واصل اور متعدد ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں  ۔

editor

Related Articles