فخر زمان کی تاریخی کامیابی، ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

فخر زمان کی تاریخی کامیابی، ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے ٹی 20 میچوں میں چھکوں کی سینچری مکمل کرکے تاریخ رقم کردی، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز  بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میں فخر کو سو چھکوں کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے صرف ایک چھکا درکار تھا جب  بنورا فرنینڈو کی گیند آئی اور فخر نے اسے ڈیپ مڈ وکٹ کے اوپر سے باؤنڈری کے پار بھیج دیا،  اس کے ساتھ ہی وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سو چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد رضوان معاذ صداقت کو پاکستان ٹیم کی شرٹ میں دیکھ کر خوشی سے نہال، کیا کہا؟

2017 میں پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے والے فخر نے یہ سفر 113 اننگز میں طے کیا ، مطلب یہ کہ ہر اننگز میں اوسطاً ایک چھکا، اور وہ بھی اوپنر کی حیثیت سے، جب نئی گیند سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔

اب پاکستان کے چھکے بازوں کی فہرست میں سب سے اوپر ان کا نام ہے , محمد رضوان 95 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، یعنی پیچھا کرنے والا بہت قریب ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، کوشل مینڈس پہلی بار قیادت سنبھالیں گے

اسی طرح  تیسری پوزیشن پر کپتان صاحبزادہ فرحان 81 چھکوں کے ساتھ بابر اعظم (80) سے آگے نکل گئے ہیں جبکہ محمد حفیظ 76 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ریکارڈ اپنی جگہ، مگر فخر کی پہچان ہمیشہ وہی رہی ہے ،  بے خوف بلے بازی۔ جس کھلاڑی نے پہلی ہی گیند سے حملہ کرنا اپنا اصول بنایا ہو، اس کے لیے سواں چھکا بھی اتنا ہی فطری تھا جتنا پہلا ۔ راولپنڈی کی اس شام نے ثابت کیا کہ فخر زمان کا بلا جب چلتا ہے تو گیند اور ریکارڈ، دونوں باؤنڈری کے پار جاتے ہیں۔

editor

Related Articles