عوامی ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب، پرانی ڈرون تصویر نئے واقعے سے جوڑ دی گئی

عوامی ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب، پرانی ڈرون تصویر نئے واقعے سے جوڑ دی گئی

عوامی ایکشن کمیٹی سے منسلک پروپیگنڈا مہم میں پرانی تصاویر کو نئے واقعات کے طور پر پیش کرنے کا معاملہ سامنے آگیا، اپریل 2026 کی ڈرون سے لی گئی ایک تصویر کو حالیہ واقعے سے جوڑ کر سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا، حالانکہ گوگل سرچ میں یہی تصویر کئی ماہ پہلے سے موجود تھی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر کے حوالے سے اہم سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ جب تصویر اپریل 2026 کی پرانی ہے تو اسے نئے واقعے کے ثبوت کے طور پر کیوں پیش کیا جا رہا ہے؟ پرانے مناظر کو موجودہ حالات سے جوڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہے؟

پرانی تصاویر، نیا پروپیگنڈا

تصویر کی گوگل سرچ کے ذریعے دستیابی نے اس کے حالیہ ہونے کے دعوے کو مشکوک بنا دیا ہے  پرانی ڈرون تصویر کو نئے واقعے کے ساتھ منسلک کرکے پھیلانے سے واقعات کی اصل صورتحال کے بارے میں غلط تاثر پیدا ہوتا ہے اور عوام میں غیر ضروری بے چینی جنم لیتی ہے۔

آزاد کشمیر کی صورتحال پر غلط معلومات کا سلسلہ

آزاد کشمیر کے حالات سے متعلق سوشل میڈیا پر پہلے بھی پرانی تصاویر اور جنگی باقیات کو نئے واقعات سے جوڑ کر پیش کرنے کا معاملہ سامنے آتا رہا ہے ایسے مواد کی تشہیر سے حقائق کے بجائے گمراہ کن بیانیے کو فروغ ملتا ہے اور خطے کے امن و استحکام سے متعلق غلط تاثر پیدا ہوتا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی سے منسلک اس پروپیگنڈا مہم کے حوالے سے بنیادی سوال یہی ہے کہ پرانی تصاویر کو نئے واقعات کا رنگ دے کر عوامی رائے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہے؟
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کی تاریخ اور اصل پس منظر سامنے لانا ضروری ہے تاکہ عوام کو پرانے مواد کے ذریعے گمراہ نہ کیا جا سکے،عوام ایکشن کمیٹی ریاست کیخلاف بغاوت کر کے عوام کو اشتعال دلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔

editor

Related Articles