پاکستانی ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے مناظر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، لیکن اس مرتبہ وجہ ڈرامے کی کوئی نئی قسط نہیں بلکہ طلاق کی ایک وائرل ویڈیو ہے، جسے دیکھ کر صارفین کو ڈرامے کے کردار مہوش، دانش اور شاہوار یاد آگئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک خاتون اپنے شوہر کے سامنے اعتراف کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ کسی دوسرے شخص سے محبت کرتی ہیں اور اب شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں۔ خاتون طلاق کا مطالبہ بھی کرتی ہیں۔
ویڈیو میں شوہر انتہائی پرسکون انداز میں اپنی بیوی کی بات سنتا ہے اور پھر اس شخص کو فون ملاتا ہے جس سے اس کی بیوی محبت کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کے نئے ساتھی کا نام بھی عادل بتایا جا رہا ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین ڈرامے کے کردار شاہوار سے جوڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکاری چھوڑ کرشازیہ خشک،اب روزگار کے لیے کیا کرتی ہیں؟
اس کے بعد شوہر اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے اور فون پر دوسرے شخص سے کہتا ہے کہ میری بیوی کا خیال رکھنا، جو کچھ میں اسے نہیں دے سکا، آپ اسے دینے کی کوشش کرنا۔
‘Meray Pass Tum Ho’ in real life💔یہ عورت اپنے پہلے مرد سے طلاق لے کر اپنے عاشق سے شادی کرنا چاہتی ہے، اس کا شوہر جو اس سے پیار کرتا ہے اور نکاح میں رکھے ہوئے ہے، اس نے آج تک اسے کچھ نہیں کہا، یہ بات وہ خود تسلیم کر رہی ہے۔ سمجھ نہیں آ رہ پھر بھی وہ اس سے طلاق لے کر اس کے پاس جا https://t.co/7oaxloBMeS
— رانی زہرہ (@Ranakas14919944) November 14, 2026


