تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں قیامت خیز آتشزدگی، 11 افراد لقمہ اجل بن گئے

تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں قیامت خیز آتشزدگی، 11 افراد لقمہ اجل بن گئے

تھائی لینڈ کے دنیا بھر میں مشہور و معروف سیاحتی جزیرے فوکٹ کے پر رونق علاقے پٹونگ میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک موٹر سائیکل کرائے پر دینے والی دکان اور اس سے منسلک بڑی رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ 

اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 16 افراد شدید زخمی ہو گئے ،  آگ کی شدت  اتنی زیادہ تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث متعدد معصوم شہری اور سیاح اندر ہی پھنس کر رہ گئے اور امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی  رپورٹس کے مطابق یہ المناک حادثہ آج  16 نومبر 2026ء کو علی الصبح تقریباً 3 بج کر 17 منٹ پر پیش آیا ، ابتدائی ریسکیو رپورٹس کے مطابق آگ ایک چار منزلہ بڑی تجارتی عمارت میں نمودار ہوئی، جس کی نچلی منزل پر موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت اور انہیں کرائے پر دینے کا کاروبار کیا جاتا تھا، جبکہ عمارت کی اوپری منزلوں پر رہائشی کمرے قائم کیے گئے تھے جہاں رات کی تاریکی میں مکین محوِ خواب تھے۔

حادثے کی وجہ کیا بنی ؟

حادثے کے اتنی تیزی سے پھیلنے اور شدید شکل اختیار کرنے کی سب سے بڑی وجہ وہ آتش گیر مواد تھا جو عمارت کے اندر موجود تھا ، حکام کا بتانا ہے کہ اس دکان اور احاطے کے اندر 100 سے زائد موٹر سائیکلیں موجود تھیں، جن کے ساتھ بڑی مقدار میں پٹرول، ٹائر، ربڑ اور پلاسٹک کے مختلف پرزے بھی کثیر تعداد میں رکھے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقی کانگو میں خوفناک آتشزدگی، سیکڑوں گھر اور اسکولز خاکستر، 29 طلبہ لقمہ اجل بن گئے

ان انتہائی خطرناک اور آتش گیر اشیا کی موجودگی کے باعث آگ نے لمحوں میں ہولناک شعلے بلند کیے اور پوری عمارت میں دھوئیں کے گھنے بادل اس طرح پھیل گئے کہ مکینوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ اس افسوسناک واقعے نے پوری مقامی انتظامیہ اور سیاحتی حلقوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

editor

Related Articles