پاکستان ، ترکی ، سعودی عرب دفاعی معاہدہ خطے کی سلامتی کیلئے معاون ثابت ہوگا ،شہباز شریف

پاکستان ، ترکی ، سعودی عرب دفاعی معاہدہ خطے کی سلامتی کیلئے معاون ثابت ہوگا ،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں برادر ممالک کے مفاد میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ خطے کی سلامتی اور استحکام کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس اہم معاہدے پر دستخط کرنا ان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ وژن کو عملی شکل ملنا ایک اہم کامیابی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :مکہ معاہدہ کی خوشی میں پاکستانیوں کا جشن ، ہر طرف تینوں ممالک کے پرچموں کی بہار

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کے باعث یہ مشترکہ وژن حقیقت کا روپ اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دفاعی تعاون کا یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور باہمی تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ معاہدے کے نتیجے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ میں مزید خوشحالی آئے اور اس کے ثمرات تمام مسلم اقوام کیلئے بھی خیر اور فائدے کا باعث بنیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ صرف تینوں ممالک کے باہمی مفاد کیلئے اہم نہیں بلکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

انہوں نے کہا کہ تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کرے گا جبکہ مشترکہ سلامتی کے حوالے سے تعاون مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرسکتا ہے۔

editor

Related Articles