پی ٹی اے نے ای سم کے اجرا اور تبدیلی کی فیس کم کردی

پی ٹی اے نے ای سم کے اجرا اور تبدیلی کی فیس کم کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں ای سم کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس کے اجرا اور روایتی سم کو ای سم میں تبدیل کرنے کی فیس کم کردی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ای سم کے اجرا اور موجودہ روایتی سم کو ای سم میں تبدیل کرنے کی زیادہ سے زیادہ فیس 1500 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ نظرثانی شدہ فیس کا اطلاق پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یکساں طور پر ہوگا۔

پی ٹی اے نے صارفین کیلئے ایک اور اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ای سم پروفائل کو ایک موبائل ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کی سہولت بھی بڑھا دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اب مہنگا موبائل پیکج لینے کی ضرورت نہیں، پی ٹی اے نے آسان حل بتا دیا

اب صارفین اپنے ای سم پروفائل کو ایک موبائل ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس میں 10 مرتبہ مفت منتقل کرسکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد موبائل فون تبدیل کرنے والے صارفین کیلئے ای سم کے استعمال کو آسان بنانا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق مفت منتقلی کی سہولت میں اضافے سے صارفین کو ہر مرتبہ نئی ای سم حاصل کرنے یا اضافی اخراجات برداشت کرنے کی ضرورت کم ہوجائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق ای سم کے اجرا اور روایتی سم کو ای سم میں تبدیل کرنے کیلئے نظرثانی شدہ فیس جبکہ ای سم پروفائل کی مفت منتقلی کی اضافی سہولت 17 اگست 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فیس میں کمی اور مفت منتقلی کی سہولت میں اضافے کا بنیادی مقصد ملک میں جدید موبائل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا اور صارفین کیلئے ای سم تک رسائی آسان بنانا ہے۔

 ی بھی پڑھیں :واٹس ایپ اکاؤنٹ کو سائبر فراڈ سے کیسے محفوظ رکھیں؟ پی ٹی اے کی اہم ہدایات جاری

پی ٹی اے کے مطابق ای سم ٹیکنالوجی کے فروغ سے صارفین کو موبائل فون تبدیل کرنے کے دوران زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔ روایتی سم کے بجائے ای سم استعمال کرنے والے صارفین اپنے موبائل کنکشن کو جدید طریقے سے استعمال کرسکیں گے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین کو جدید مواصلاتی سہولتوں کی فراہمی اور ڈیجیٹل خدمات تک آسان رسائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

پی ٹی اے نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی فیس کے نفاذ اور ای سم پروفائل کی مفت منتقلی کی سہولت میں اضافے سے ملک میں ای سم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور جدید موبائل ٹیکنالوجی زیادہ لوگوں کیلئے قابل رسائی بنے گی۔

editor

Related Articles