لسبیلہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے چار دہشت گرد ہلاک

لسبیلہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے چار  دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد ڈکیتی، بھتہ خوری اور تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز صوبے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور امن و امان کی بحالی کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: آواران میں مقامی افراد نے ٹھیکیدار کو اغوا کی کوشش ناکام بنادی،کالعدم بی ایل اے کمانڈر ہلاک

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ’’ردُّ الفتنہ 3‘‘ کے تحت کوئٹہ کے نواحی علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کرتے ہوئے 68 مربع کلومیٹر علاقے کو کلیئر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 8 سے 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں سے 2 لاشیں برآمد کر لی گئیں، جبکہ 3 سے 4 مبینہ دہشت گرد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں مبینہ کمانڈر شوکت ماما بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles